لاہور (تادیب) — لاہور پریس کلب کے حالیہ انتخابات میں سینئر صحافی آشر جان نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریکارڈ ووٹ لے کر گورننگ باڈی کی اقلیتی نشست جیت لی ہے۔انتخابی نتائج کے مطابق آشر جان نے 860 ووٹ حاصل کر کے واضح برتری کے ساتھ کامیابی سمیٹی، جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار یعقوب عزیز 579 ووٹ حاصل کر سکے۔
آشر جان کی اس نمایاں کامیابی پر صحافتی، سماجی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مسیحی صحافی برادری نے اس کامیابی کو ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ آشر جان اپنی پیشہ ورانہ مہارت، تجربے اور بصیرت کو بروئے کار لاتے ہوئے مسیحی صحافیوں کی فلاح و بہبود اور نمائندگی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ آشر جان کی کامیابی اقلیتی صحافیوں کے اعتماد کی عکاس ہے اور یہ انتخاب لاہور پریس کلب میں مثبت اور تعمیری پیش رفت کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔
سینئر صحافی آشر جان کی شاندار کامیابی ،ریکارڈ ووٹ لے کر لاہور پریس کلب گورننگ باڈی کے رکن منتخب


