لاہور (جاوید گُل) پاکستان کے اندر آئے روز جبری تبدیلی مذہب کر کے کم عمر بچیوں کی شادی کا رجحان بڑھتا جا رہا تھا جس کے باعث مسیحیوں اور دیگر اقلیتوں میں اضطرابی اور بے چینی کی کیفیت روز بروز بڑھتی جا رہی تھی۔اقلیتوں کے لیے ایک انتہائی اہم خبر ہے کہ پاکستان کے اندر کم عمر اور متنازعہ شادیوں کی روک تھام کے لیےملک بھر میں نکاح رجسٹر ختم کرکے ایک نیا نظام متعارف کروایا جارہا ہے جس کے تحت نکاح خوانوں کو ٹیب دیا جائیگا ٹیب پر نکاح پڑھانے کے علاوہ اس میں نکاح خوان کا اکاؤنٹ بنایا جائیگا نکاح کی فیس نکاح خوان جمع کرانے کا پابند ہوگا جبکہ گواہان کے شناختی کارڈ سکین ہونگے پھر بائیو میٹرک کے بعد اگر سکیننگ کارڈ کی سکیننگ اور انگوٹھے صحیح ہوئے تو گواہی قابل قبول ہوگی دولہا کی تصویر بھی مولوی صاحب بنانے کا پابند ہوں گے اگر دولہا مفرور یا کسی مقدمے میں اشتہاری ہوا تو اس کا ڈیٹا فوری طور پر ٹیب پر تصویر اپ لوڈ ہوتے ہی آجائیگا اور اسے فوری طور پر گرفتار کرلیا جائیگا یہ تمام ٹیب کا ریکارڈ نادرا سے منسلک کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔
حکومت پاکستان کی جانب سے نئے نکاح کے سسٹم کو متعارف کروانے پر مسیحی رہنماؤں جرنلسٹ جاوید گل ، پاسٹر حنوک صدیق ، پاسٹر ثمر زمان، عبید رحمت، یونس بھٹی ،جان کینیڈی، ڈاکٹر اشر کنول، آکاش ایڈووکیٹ ،عامر گل ناصر نیئر،تارسیس جاوید نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ نکاح کے نئےسسٹم کے تحت مسیحیوں کی بے چینی ختم ہو جائے گی اور کم عمر مسیحی بچیوں کو جبری تبدیلی مذہب کروا کے شادی کے رجحان پر قدغن لگ جائے گی یہ حکومت پاکستان کا اقلیتوں کے لیے احسن اقدام ہے۔
*******