پی ایم ڈی پی کے زیرِ اہتمام اقلیتی ہیرو سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی کی برسی منائی گئی اور ان کی یاد میں شمعیں روشن کیں!

پی ایم ڈی پی کے زیرِ اہتمام اقلیتی ہیرو سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی کی برسی منائی گئی اور ان کی یاد میں شمعیں روشن کیں!

ملتان (نمائندہ خصوصی) پاکستان مینارٹیز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ایم ڈی پی) کے زیر اہتمام پاکستان کی اقلیتوں کے ہیرو وفاقی وزیر شہباز بھٹی شہیدکی برسی کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اقلیتی خواتین و حضرات،مذہبی و سماجی قیادت، وکلا، دانشور اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی تقریب میں شہباز بھٹی شہید کی اقلیتوں کے حقوق کے لیے بھر پور جدو جہدکے دوران شہادت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عابد چاند چیئرمین (پی ایم ڈی پی)نے کہا کہ شہباز بھٹی کی جدوجہد پاکستان کی اقلیتوں کی مذہبی،سیاسی اور سماجی وجود اور ان کے تشخص کے تحفظ کی جنگ ہے انہوں نے نا صرف اقلیتوں بلکہ ملک میں پسے ہوئے طبقات کی بحالی اور مذہبی ہم آہنگی کے لیے بھی اپنی خدمات کو پیش کیا شہباز بھٹی کی جدوجہدبانی پاکستان کے ویژن کے عین مطابق ہے جس کے تحت تمام شہری کار مملکت میں برابر کے حصے دارہیں جبکہ بانی پاکستان اور شہباز بھٹی کی جدو جہد کے بر عکس آج بھی ملک کی اقلیتیں ظلم و جبر،مذہبی دہشت گردی کا شکار ہیں جبکہ اقلیتیں اسی دھرتی کا خمیر اور اصل وارث ہیں بے شک شہباز بھٹی کی جدو جہد اقلیتی عوام کے لیے مشعل راہ ہے اور اس عمل کا درس ہے کہ ملک کی اقلیتوں کو اپنے حقوق کے لیے سر بکف میدان عمل میں اترنا ہے اور اپنے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔
فاروق پال چیف آرگنائزر نے کہا کہ اس ملک کی بنیاد میں ہمارے آباؤ اجداد کا لہو شامل ہے تحریک پاکستان ہو یا تعمیر پاکستان ہر دور میں ملک کی اقلیتیں پیش پیش رہی ہیں لیکن ہر دور میں اقلیتوں کا استحصا ل کیا جا رہا ہے شہباز بھٹی کی شہادت استحصالی قوتوں کیلئے پیغام ہے کہ ہم اپنے حقوق کی بجا آوری کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے چوہدری جاوید اقبال کوآڈینیٹر اپر پنجاب (اوکاڑہ سے) نے کہا کہ شہباز بھٹی کی جدو جہد اقلیتوں کے وجود کو بر قرار رکھنے اور اس دھرتی کے اصل باسیوں کے حقوق کا تحفظ تھا ہم عہد کرتے ہیں کہ ان کی جدوجہد کا سلسلہ جاری رکھیں گے موجد تنویر صدر ضلع ملتان نے کہا کہ ملک کی اقلیتیں ذمی یا مفتوح نہیں ہیں کہ ان سے اجنبیوں جیسا سلوک کیا جائے نہ ہجرت کی تھی نہ کرنے کا ارادہ ہے۔
اپنے حقوق کیلئے جدو جہد کریں گے تقریب سے فیصل سرفراز (ایڈوکیٹ)، لیاقت علی چوہان ایڈوکیٹ، غلام علی بخاری، ریاض انجم،ارشد جاوید،ندیم سرفراز،شاہد گل،جاوید فرانسس، عمران چاند، قیصر سردار، اسلم فرزند، نشابل ندیم، پادری شہزاد تنویر، کیرل فیاض، عابدہ ندیم، صبا نشابل،سلیمان ارشد، ایلڈر مالک اور دیگران نے خطاب کیا۔
……………

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading