مرے شعر میں جو خیال ہے |
یہ اُسی کا عکسِ جمال ہے |
وہ حَسِین ہے یہ بجا مگر |
مرا عشق بھی تو کمال ہے |
وہ عجیب ہے وہ مشیر ہے |
یہ اُسی کا جاہ و جلال ہے |
مری زندگی تری بندگی |
مجھے اب نہ کوئی ملال ہے |
مجھے بخش دی نئی زندگی |
وہ تو شخص ہی بے مثال ہے |
مرے شعر میں جو خیال ہے
