غریب اور یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے وقف ادارہ ’بشپ ہٹینگا ٹرسٹ سرگودھا‘ کا ماہانہ اجلاس

سرگودھا (نیاتادیب) بشپ ہیٹنگا ٹرسٹ کا ماہانہ اجلاس 6 اپریل بروز ہفتہ،187- رحمت پارک زیرصدارت چیئرمین نذیر وِلسن گِل منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز اینڈریو پرویزصاحب کی دُعا سے ہوا۔ چیئرمین نے تمام ممبران کو خوش آمدید کہا۔ جنرل سیکرٹری آکاش رفیق نے سابقہ کاروائی اجلاس میں پیش کی۔چیئرمین نے گورنمنٹ سکولز کے سٹوڈنٹس کی ٹرسٹ میں شمولیت پر ممبر بابر ظفر کے سوال کے جواب میں تفصیلاً بات کرتے ہوئے کہا ہم گورنمنٹ سکولز کے سٹوڈنٹس کو شامل کرنے کیلئے ان کی تعلیمی کارکردگی اور سٹوڈنٹ یتیم یا نہایت غریب ہو تو اس کو ٹرسٹ میں لے پالک بنایا جا سکتا ہے اور اس کی تعلیمی لحاظ سے مالی معاونت اور تربیت کی جا سکتی ہے۔اور طے پایا کہ طلبا و طالبات کی رہائش گاہوں میں ان کی ملاقات کے دوران ان کے والدین کے مابین تعلیم و تربیت پر بات چیت کی جائے جس کیلئے ممبران کے گروپ بنائے گئے جو کہ بچوں سے ملاقات کریں گے۔

چیئرمین نے سٹوڈنٹ زارا مریم کے وزٹ کی رپورٹ پیش کی۔ جس کو تعلیمی کارکردگی اور خود اعتمادی کو بہتر بنانے کیلئے جنرل سیکرٹری ویمن ونگ شگرف شقائق اور چیئرمین نے کونسلنگ کی۔ آئندہ اجلاس میں سیمینار کے انعقاد کے بارے فیصلہ کیا جائیگا۔ چیئرمین صاحب نے اس بات پر بھی تاکید کی کہ نئے ڈونرز کے ساتھ نئے ممبران کی بھی ضرورت ہے۔ اس لئے ہمیں اور ممبران شامل کر کے ٹرسٹ کے کام کو بڑھانا ہے۔آخر میں فادرمختار عالم ڈائریکٹر(بشپ ہیٹنگا ٹرسٹ سرگودھا) نے برکت دی اور اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

*******

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading