ملتان(نیا تادیب)سی ٹی او ملتان جلیل عمران غلزئی کی ہدایت پر پبلک سروس گاڑیوں میں اوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ کرنے والے کےخلاف کارروائی جاری ہےٹرانسپورٹرز کو مختص کردہ کرایہ لینے کا پابند کیاجائےگا۔ ٹرانسپورٹرز کو لالچ کی خاطر انسانی جانوں سے کھیلنے نہیں دیا جائے گا سی ٹی او سی ٹی او ملتان جلیل عمران غلزئی کی ہدایت پر ملتان میں پبلک سروس گاڑیوں میں زائد کرایہ اور مقررہ تعداد سے زائد سواریاں بٹھانے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے، اس حوالے سے ایجوکیشن یونٹ نے جنرل بس اسٹینڈ پر ڈرائیوران کو لیکچر دیا۔ ڈرائیوران کو سی ٹی او ملتان کا پیغام پہنچایا کہ لالچ کی خاطر انسانی جانوں سے کھیلنے نہیں دیا جائے گا، ڈرائیورز اور مالکان کو گاڑی میں کرایہ نامہ نصب کرنے کا بھی حکم دیا ہے، اس کریک ڈاؤن کے دوران اوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کو تھانوں میں بند کروایا جا رہا ہے۔