ملتان(تادیب) پاکستان کی مذہبی اقلیتوں کےانسانی حقوق کی بحالی کیلئے ساری زندگی جدوجہد کرنے والی ایک عظیم اور باوقار شخصیت جوزف فرانسس کی وفات نہ صرف معاشرے کے مظلوم و پسماندہ طبقات کے کےلئے انتہائی رنج و الم کا باعث ہے بلکہ پاکستانی سماج میں انسانی حقوق کےکارکنان اپنے ایک مخلص ساتھی سے محروم ہوگئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان کرسچن رائٹرز گلڈ مرکز کے سنئیر نائب صدر اور ضلعی چیئرمین ہیومن رائٹس کمیٹی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان اے ڈی ساحل منیرایڈووکیٹ نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جوزف فرانسس نے معاشرے میں مساوات،مذہبی رواداری اور آئینی حقوق کی بالادستی کے لیے جس جرات اور استقامت کے ساتھ جدوجہد کی، وہ ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
ان کی انسان دوست کوششوں نے ہمیشہ کمزور طبقات کو حوصلہ دیا اور معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی و باہمی احترام کو فروغ دیا۔ ان جیسے لوگ جسمانی طور پر توہم سے جدا ہو جاتے ہیں مگر ان کے نظریات اور قابل رشک خدمات ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔
*******


