لاہور(یونس کھوکھر) 6 جون بروز ہفتہ شام 6 بجے کراچی سے تشریف لائے ہوئے معروف شاعر جناب افسر علی افسر کے شعری مجموعہ “سرِ نیم شب” کی تقریب پذیرائی معروف ادبی تنظیم “انجمن ترقی پسند مصنفین” کے زیر اہتمام بمقام پاک ٹی ہاؤس لاہور میں منعقدہوئی۔ *صدارت ڈاکٹر خالد جاوید جان نے کی۔ مہمان خصوصی نامور مزاح نگار اور کالم نگار جناب گُل نوخیز اختر تھے۔ جبکہ مہمانان اعزاز محترمہ شگفتہ غزل ہاشمی اور محترمہ مبینہ عصیم تھیں۔ نظامت کے فرائض محترمہ آسناتھ کنول نے نہایت عمدگی سے ادا کیے۔ انجمن ترقی پسند مصنفین کے مرکزی صدر جناب کامریڈ تنویر احمد خان نےتمام شرکاء کو خوش آمدید کہااور پروگرام کی اہمیت اور غرض و غایت کو بیان کیا۔ تمام مضامین پڑھنے والوں نے جناب افسر علی افسر کو ایک منفرد اور اچھوتےاسلوب کا شاعر قرار دیا۔ افسر علی افسر نے بہت عمدہ کلام پیش کیا اور بہت داد سمیٹی۔ تقریب پذیرائی کے بعد حاضر شعرا کی بڑی تعداد نے اپنا کلام پیش کیا۔ مشاعرہ کی نظامت جناب ڈاکٹرایم ابرار نے کی۔ اس کامیاب پروگرام کے روح رواں جناب جاوید آفتاب مرکزی جنرل سیکرٹری انجمن ترقی پسند مصنفین ہیں۔ تقریب کا اختتام رات 10 بجے ہوا اور حاضرین کی چائے اور مشروبات سے تواضع کی گئ۔
*******