ڈاکٹر شفیق آصف ، منزہ انور گوئندی اور ارشد محمود ارشد کو عالمی ادب اکادمی کی جانب اعترافِ فن ایوارڈز سے نوازا گیا۔

چکوال (نیاتادیب) سرگودھا کے تین قلم کاروں ، ممتاز ادیب و شاعر اور محقق و نقاد پروفیسر ڈاکٹر شفیق آصف ، معروف افسانہ نگار شاعر ہ منزہ انور گوئندی اور معروف شاعر ارشد محمود ارشد کو عالمی ادب اکادمی کی جانب سے چکوال میں منعقدہ تقریب میں اعترافِ فن ایوارڈز سے نوازا گیا۔
عالمی ادب اکادمی کی جانب سے معروف شاعر شوکت کمال رانا کی کتاب ” امکان” کی تقریب رونمائی ہوئی جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر شفیق آصف نے کی جبکہ مہمانان خصوصی میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت جناب سردار آفتاب اکبر خان ممتاز شاعرہ اور ڈراما نگار محترمہ فرحین چودھری اورمعروف ادیبہ و شاعرہ محترمہ منزہ انور گوئندی تھی مقالہ نگاروں میں نامور شاعر اور عالمی ادب اکادمی کے مرکزی چیئرمین ملک عرفان خانی اور معروف شاعر ارشد محمود ارشد شامل تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب آفتاب اکبر خان نے کہا کہ شعراء و ادبا ملک کا سرمایا ہیں شعراء و ادبا ہی قوموں کی تاریخ لکھتے ہیں ، بعدازاں جناب سردار آفتاب اکبر خان نے عالمی ادب اکادمی کی جانب سے شعراء اور صحافیوں میں ایوارڈ تقسیم کیے۔

*******

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading