لاہور(تادیب) معروف شاعر ، ادیب ، ممتاز مترجم، ماہرِ عروض، محترم ڈاکٹر عادل امین کا پہلا شعری مجموعہ ’سُخن دَرِیدہ‘ زیورِ طباعت سے آراستہ ہو کر منظر ِ عام پر آچکا ہے۔ اِس کتاب میں نادر موضوعات پر سُخن آرائی کی گئی ہے۔ ملک کے جن نامور شعراءاور ادباءنے اپنے تاثرات قلمبند کیے ہیں اُن میں معروف شاعر ، ادیب افتخار عارف، عتیق احمد جیلانی، پروفیسر ونسنٹ پیس عصیم صلیبی، ڈاکٹر پریا تابیتا، ڈاکٹر نثار احمد نثار ، ڈاکٹر جنید آزر، پروفیسر فخر ولیم لالہ، شہباز چوہان، اکرم کنجاہی اور خالد عمانوایل شامل ہیں۔ یہ مجموعہ خوب صورت سرِورق کے ساتھ ادبی تنظیم ’خزینہءسخن‘ کے زیرِ اہتمام شائع ہوا ہے۔ادارہ ’تادیب پبلی کیشنز‘ ڈاکٹر صاحب کی اِس کاوش پر اُنہیں تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتا ہے۔


