لاہور(نیاتادیب) 27مارچ 2024 شام 7بجے، ڈینی ایل ہاؤس، 12/3 ماڈرن کالونی کوٹ لکھپت لاہورمیں ماہنامہ “نیاتادیب” لاہور/ملتان کے زیرِ اہتمام ایسٹر مشاعرہ منعقد ہوا جس صدارت معروف شاعر جناب ڈاکٹر عادلؔ امین نے کی، مہمانِ خصوصی معروف افسانہ نگار جناب آصف عمران اور مہمانِ اعزاز جناب ڈاکٹر طارق جاوید طارق تھے جبکہ نظامت کے فرائض جناب پادری عرفان نشاط چوہدری نے ادا کیے۔
مشاعرے کا آغاز دُعا سے ہوا۔ جن شعراء کرام نے ایسٹر کی مناسب سے اپنا کلام پیش کیا اُن میں جناب ڈاکٹر عادل امین، جناب آصف عمران، جناب ڈاکٹر طارق جاوید طارق،جناب جاوید ڈینی ایل(بانی و مدیرِ اعلیٰ ماہنامہ نیاتادیب)، جناب پادری عرفان نشاط چوہدری، جناب ڈیوڈ پرسی، جناب خالد حقانی، جناب رفیق عاجز، محترمہ نیلم وحید شامل ہیں۔ جناب حبیب صدیق بھٹی اور پرویز رشید اور آشر نعیم نے خصوصی شرکت کی۔
صدرِ مشاعرہ جناب ڈاکٹر عادل امین نے اپنے کلام سے پہلے صدارتی خطبہ دیتے ہوئے کہا ’’ مَیں اِس خوب صورت موقع پرماہنامہ “نیاتادیب” اور “نیاتادیب” کے روحِ رواں جاوید ڈینی ایل صاحب کومبارک باد دیتا ہوں جو دودہائیوں سے زیادہ عرصہ ہو گیا ادب کی خدمت پوری توانائی کے ساتھ کر رہے ہیں۔ جاویدصاحب اچھے شعر کہتے ہیں، خوبصورت لب و لہجہ کے مالک ہیں۔آج کے دور میں اتنا وقت نکالنااور اس کام کو انجام دینابڑی ہمت کی بات ہے۔
ڈاکٹر عادل امین نے شاعری بالخصوص مسیحی شاعری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ’’کچھ تو شاعری کی اپنی پابندیاں جو دائرہ ِ عروض میں آتی ہیں اور جس میں خاصی محنت کرنا پڑتی ہے۔الفاظ کی اصل شکل و صورت ہمیں معلوم نہ ہو تودانستہ یا نادانستہ غلطی کر جاتے ہیں۔لیکن مسیحی شاعری کرنے کے لئےاِس میں کسی طرح کی سہولت اور آسانی آ جانے کی بجائےمزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہےاُن کو بھی ملحوظِ خاطر رکھنا ضروری ہے۔اِس بات کا بھی خیال رکھنا ضروری ہوتا کہ ڈاکٹرین، ہمارے عقائد مسخ نہ ہوں، ان کی شکل و صورت خراب نہ ہو۔مسیحی شاعری کی بنیادی خوب صورتی یہی ہے۔” اُنہوں نئے لکھنے والوں دعوت دیتے ہوئے کہاکہ اگر آپ کو سیکھنے اور پڑھنے کے مواقع میسر ہیں تو ضرور شاعری کریں۔ “
اس محفل کے میزبان جناب جاویدڈینی ایل نے ماہنامہ نیاتادیب کی مختصر تاریخ بیان کی۔تادیب کی ویب سائٹ جوعرصہ 16سال کام کر رہی تھی، آج کے ڈیجٹل دور کے مطابق مارچ 2024 میں اِسے اپ گریڈ کر کے ڈیجٹل نیوز پورٹل میں تبدیل کر دیا گیا۔ جس میں تازہ ترین خبریں، کالم ، مضامین، ادبیات، شاعری، بین الاقوامی خبریں،پریس ریلیز، سپورٹس اور میگزین شامل ہیں۔
اِسی محفل میں تادیب پبلی کیشنز کے زیرِ اہتمام ایک نئی کتاب “سات صلیبی کلمات اور پیغاماتِ ایسٹر” کی تقریبِ رونمائی بھی کی گئی۔اس کے کتاب کے مصنف پاسٹر منیر الانجم سالومن مٹو ہیں جن کا تعلق شانتی نگر، خانیوال سے ہے۔ مذکورہ کتاب کو رونمائی کی گئی اور محفل میں موجود سبھی دوستوں کو پاسٹر منیر الانجم سالومن مٹو کی جانب سےیہ کتاب بطور تحفہ پیش کی گئی۔
آخر میں عیدِ قیامت المسیح کی مناسب سے کیک کاٹا گیا، اور شرکائے محفل کی پُر تکلف چائے سے تواضع کی گئی۔
*******
Good morning!
Javaid Sahib, Its nice you have developed and made some changes in website of Tadeeb and monthly magazine “NiaTadeeb”.
I appreciate your efforts for christian community in giving them Spiritual messages, christian poetry, news and others informations in developing Tadeeb and Monthly “NiaTadeeb”.
God bless you and your family and your whole magazine staff. St. Paul school will standby with Tadeeb in your efforts all the times.
Best wishes!
Dr. Shafqat Hayat
Director
St Paul High Schools
Wah Cantt.
Sr. Thank you so much for encouraging words for us.
God bless you abundantly.
Admin