اسلام آباد: جی سیون ٹو میں گیس/ سلینڈر دھماکہ،نو بیاہتا جوڑا سمیت 8 افراد جاں بحق

اسلام آباد (تادیب) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی سیون ٹو میں ایک رہائشی مکان میں پیش آنے والے خوفناک گیس/سلینڈر دھماکے نے خوشیوں کو لمحوں میں غم میں بدل دیا۔ اس المناک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق واقعہ اس گھر میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریبات کے بعد خوشیوں کا سماں تھا۔ ریسکیو حکام نے تصدیق کی ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں نوبیاہتا دلہا اور دلہن بھی شامل ہیں، جو ایک دن قبل ہی نئی زندگی کا آغاز کر کے اپنے گھر منتقل ہوئے تھے۔

دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ چار رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا جبکہ قریبی گھروں کی چھتیں بھی منہدم ہو گئیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی اور ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ گیس لیکیج کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں مکان کے اندر گیس جمع ہو گئی اور اچانک زور دار دھماکہ ہوا۔ کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر کے نائن یونٹ اور ریسکیو کی جدید مشینری کے ذریعے سرچ آپریشن مکمل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اس افسوسناک سانحے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد،دوسرے خاندان کے 2 افراد جبکہ راولپنڈی سے آنے والا ایک مہمان بھی شامل ہے۔متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔یہ سانحہ اسلام آباد کی مسیحی برادری کے لیے گہرے دکھ اور صدمے کا سبب بنا۔ آہوں اور سسکیوں کے درمیان جاں بحق افراد کی آخری رسومات ادا کی گئیں، جہاں ہر آنکھ اشکبار تھی۔ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی حتمی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔آخر میں دعا ہے کہ خداوندِ تعالیٰ مرحومین کو ابدی سکون عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو صبرِ ایوب سے نوازے۔آمین ثم آمین 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading