ماہنامہ “نیا تادیب” لاہور/ملتان کی ایڈیٹر محترمہ سویرا ڈینی ایل کی ساس نسرین بی بی تقریباً 72 برس کی عمر پا کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ہیں۔

لاہور (تادیب) میری چھوٹی بہن اور ایڈیٹر ماہنامہ “نیا تادیب” لاہور/ملتان محترمہ سویرا ڈینی ایل زوجہ صداقت بوٹا کی ساس (نسرین بی بی) مختصر علالت کے بعد آج (18 جنوری 2026 بروز اتوار) صبح چھے بجے، تقریباً 72 برس کی عمر پا کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ہیں ۔ مرحومہ کے جنازے کی رسومات آج دوپہر تین بجے محبوب ٹاؤن، فیصل آباد میں ادا کی جائیں گی ۔
مرحومہ نے پسماندگان میں عزیز و اقارب کے علاوہ شریک حیات بوٹا مسیح ، تین بیٹے یعقوب بوٹا، مقصود بوٹا، صداقت بوٹا، چار بیٹیاں سلومی، شازیہ ، صبا اور صائمہ سوگوار چھوڑے ہیں ۔
ادارہ “تادیب پبلیکشنز/تادیب میڈیا” غم زدہ خاندان کے لئےدعا گو ہے کہ خداوند انہیں تسلی اور اطمینان عطا فرمائے آمین ۔
رابطہ: یعقوب بوٹا (03029896920)
مقصود بوٹا (03041498386)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading