پاکستان کرسچن رائٹرز گِلڈ کے زیرِ اہتمام اعظم معراج کے ساتھ ایک فکری نشست اور مشاعرہ

لاہور (تادیب)20 جولائی 2025 ، شام 7بجے، پادری عرفان نشاط چوہدری کی رہائش گاہ واقع گل چوک بہارکالونی کوٹ لکھپت لاہور میں پاکستان کرسچن رائٹرز گِلڈ کے زیرِ اہتمام معروف مصنف اعظم معراج کے ساتھ ایک فکری نشت منعقد کی گئی۔ جس کی صدارت معروف قانون دان ، شاعر، ادیب اور گلوکار ڈاکٹر طارق جاوید طارق نے کی۔کراچی سے تشریف لائے ہوئے تحریکِ شناخت کے روحِ رواں اعظم معراج مہمانِ خصوصی تھے، معروف افسانہ نگار، آصف عمران مہمانِ اعزاز تھے۔ جن شعراء کرام نے شرکت کی اور اپنا کلام پیش کیا اُن میں ڈاکٹر عادل امین، ماہنامہ “نیاتادیب” کے بانی و چیف ایڈیٹر جاوید ڈینی ایل، ڈیوڈ پَرسی، رفیق عاجز اور سٹیلا ظفر شامل تھے۔ نظامت کے فرائض پادری عرفان نشاط چوہدری نے ادا کیے۔ مہمانِ خصوصی اعظم معراج نے گفتگو کرتے ہوئے قومی ترقی، مسیحیوں کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے وطنِ عزیز کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے والے مسیحی شہداء کا بھی ذکر کیاجن کا تعلق پاک آرمی سے تھا اور دیگر شعبہ جات میں مسیحی طلبا کی شمولیت کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی۔ شرکائے تقریب نے اعظم معراج کی گفتگو کو بہت سراہا اور اُن کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں پُرتکلف چائے سے تواضع کی گئی۔

*******

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Tadeeb

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading